اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی جاری ، فلسطینی شہدا کی تعداد 621 ہو گئی

غزہ میں اسرائیل کی وحشت وبربریت جاری ہے ، اور اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 621 تک پہنچ گئی ہے۔ غزہ میں فراہمی آب کاسسٹم تباہ ہوگیا ، جنگ سے تباہ حال فلسطینی پانی کو ترس گئے۔

غزہ () پچھلی پندرہ روزہ ۔بمباری میں غزہ کا کوئی علاقہ ، کوئی آبادی ایسی نہیں بچی جہاں اسرائیل نے موت کاسفاکانہ کھیل نہ کھیلاہو۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں غزہ کے 190 مقامات پر شدید بمباری کی سیکڑوں گھر ملبے کے ڈھیر بن چکے ہیں زخمیوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسرائیلی ا فواج نے غزہ پٹی میں حماس رہنما کے گھر ، پانچ مساجد اور ایک فٹ بال سٹیڈیم کو بھی نشانہ بنایا۔ بمباری سے غزہ میں پانی کی فراہمی کا نظام تباہ ہوگیاہے ، جس کی وجہ سے جنگ سے تباہ حال فلسطینی پیاسے مررہےہیں۔ پانی نہ ہونےکی وجہ سے ہسپتالوں میں سیکڑوں مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ادھر حماس کی جوابی کارروائی میں مزید دو اسرائیلی مارے گئے ہیں اور یوں اب تک 29 اسرائیلی مارے جا چکے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ پرجاری حملوں کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیاہے

تبصرے بند ہیں.