نئی دلی:
ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ ایشوریا رائے انوراگ کیشپ کی نئی آنے والی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گرہونے کی تیاریاں کررہے ہیں۔
ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن نے شادی سے پہلے اور بعد میں بھی متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا اور آخری مرتبہ دونوں 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’راون‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گرہوئے تھے اور اب بھارتی میڈیا میں ایک بار پھر دونوں کی فلم میں ساتھ جلوہ گر ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.