ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم

بو ظہبی: 

ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 224 رنز پر آؤٹ ہو گئی تاہم فالو آن کرانے کے بجائے پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا جس کے بعد پاکستان نے ویسٹ انڈیز پر 342 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 224 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تاہم پاکستان نے کھیل کے تیسرے روز کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 114 رنز بنا لئے اس طرح قومی ٹیم کو مہمان ٹیم پر 342 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے اوپننگ بلے باز محمد سمیع اور اظہر علی نے دوسری اننگز کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیا، سمیع اسلم نے 50 رنز بنائے اور 93 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے جب کہ اظہر علی 52 اور اسد شفیق 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

تبصرے بند ہیں.