ابو ظہبی:
پاکستان کو ابو ظہبی ٹیسٹ جیتنے کے لیے آخری روز 6 وکٹیں درکار ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کو مزید 285 رنز بنانا ہوں گے۔
ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 6 وکٹیں درکار ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کو مزید 285 رنز درکار ہیں۔
میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 227 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی اور ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ جیتے کے لیے 456 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کالی آندھی نے کھیل کے چوتھے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنالیے ہیں۔ روسٹن چیز 17 اور بلیک وڈ 41 رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 2، راحت اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
تبصرے بند ہیں.