جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا5 رکنی لارجر بینچ پاناما کیس کی سماعت کررہا ہے، سماعت کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل نے نے چوہدری ظہور الٰہی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ صدر، وزیراعظم اور گورنرز کو آئینی استثنیٰ حاصل ہے، وزیراعظم کو استثنیٰ امور مملکت چلانے پر ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے آرٹیکل 66 کے بجائے 248 کے تحت استثنیٰ مانگا ہے۔ آرٹیکل 19 کے تحت ہر شخص کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے۔
تبصرے بند ہیں.