بھارتی کرکٹ بورڈ نے سال کی بہترین آئی سی سی ٹیسٹ الیون میں ویرات کوہلی کو منتخب نہ کیے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے سال کی بہترین آئی سی سی ٹیسٹ الیون میں ویرات کوہلی کو منتخب نہ کیے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے، بی سی سی آئی صدر انوراگ ٹھاکر نے سوال اٹھایا کہ عمدہ کارکردگی کے باوجود کپتان کوکیوں نظرانداز کیاگیا، بگ تھری کی عالمی سطح پر ہونے والی مخالفت کے بعد ورلڈ کرکٹ گورننگ باڈی میں بھارتی اثرورسوخ کم کرنے پر بی سی سی آئی حکام پیچ و تاب کھارہے ہیں، ملکی سطح پر بھی لودھا کمیشن سفارشات کے عدم نفاذ پر عدالت ان کے پیچھے پڑی ہوئی ہے، عالمی لیول پر ماضی کی طرح انھیں اہمیت نہیں مل پا رہی، بھارتی بورڈ صدر اورحکمران جماعت بی جے پی کے سیاستدان انوراگ ٹھاکر نے آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم میں کوہلی کی عدم شمولیت پر برہمی کا اظہار کیا۔
تبصرے بند ہیں.