Latest National, International, Sports & Business News

کولمبو :سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز جیت لی

قومی کرکٹ ٹیم دوسری اننگز میں 270 رنز کے تعاقب میں 165 رنز پر آئوٹ ،ہیرتھ نے 14 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا

کولمبو ( ) سری لنکا نے پاکستان کو کولمبو ٹیسٹ میں 105 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 سے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کو دوسری اننگز میں کامیابی کیلئے 270 رنز کا ہدف حاصل کرنا تھا لیکن اس کے کھلاڑی 165 رنز پر آئوٹ ہوگئے ۔ سری لنکن سپنر رنگانا ہیرتھ نے دوسری اننگز میں بھی تباہ کن بائولنگ کی اور قومی ٹیم کے مزید پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، اس طرح انہوں نے میچ میں 14 وکٹیں حاصل کیں ۔ پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد 55 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ۔ رنگانا ہیرتھ کو شاندار بائولنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.