Latest National, International, Sports & Business News

پروفیسر تقی ہادی کے قتل کیخلاف تمام جامع مساجد میں پر امن احتجاج

شیعہ علماء کونسل نے پروفیسر تقی ہادی نقوی کے قتل اور ٹارگٹ کلنگ کے دیگر واقعات کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ آج تمام جامع مساجد میں پرامن مظاہرے بھی کئے جائینگے۔

کراچی: () پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا سید ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود رینجرز اور پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہیں، شہری حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ہتھیار اٹھانے پر بھی مجبور ہیں۔ انہوں نے پروفیسر تقی ہادی نقوی کے قتل کے خلاف سندھ بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا۔ آج تمام جامع مساجد میں پرامن احتجاج کیا جائے گا۔ اگلے لائحہ عمل کا اعلان اتوار کے روز ہو گا۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.