Latest National, International, Sports & Business News

نیپال:بارشوں ،سیلاب نے تباہی مچا دی ،ہلاکتوں کی تعداد 101 ہوگئ

ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ،ایک سو چھتیس افراد کی تلاش کا کام تاحال جاری

کھٹمنڈو ( ) نیپال میں بارش اورسیلاب نے تباہی مچادی، قدرتی آفت سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو ایک ہوگئی ۔ مغربی نیپال کے دس اضلاع میں حالیہ بارشوں نے تباہی کی نئی تاریخ رقم کردی ۔ ریسکیو ٹیمیں سیلابی پانی میں پھنسے ہزاروں افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ ہلاکتوں کی تعداد ایک سو ایک ہوگئی، جبکہ ایک سو چھتیس افراد لاپتہ ہیں ۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ رک گیا ہے،جس کے بعد امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں ۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.