منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت کی شدید کمی
رواں سال کے دوران ملکی بنکنگ سسٹم کو سرمائے کی قلت کا سامنا ہے۔ اسٹیٹ بنک نے اب تک چار ہزار نو سو پچپن ارب روپے فراہم کر دئیے۔ آج بھی سات سو بائیس ارب روپے فراہم کئے۔
کراچی: اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی اکاون روز کے دوران بارہ اوپن مارکیٹ آپریشن ہوئے جس کے دوران مرکزی بنک نے چار ہزار نو سو پچپن ارب روپے کا سرمایہ منی مارکیٹ سسٹم کو فراہم کیا۔ ملکی بنکنگ سسٹم کو نئے سال کے آغاز ہی سے سرمائے کی قلت کا مسئلہ درپیش ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے اِس دوران حکومتی بلز پر شرح سود بھی نو اعشاریہ تین صفر سے کم ہو کر آٹھ فیصد پر آ چکا ہے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.