رکی پونٹنگ اور سٹیفن فلیمنگ نے گالف میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے سابق کپتان رکی پونٹنگ اور سٹیفن فلیمنگ کرکٹ کے بعد اب گالف کلب میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔
کویں سلینڈ:() نیوزی لینڈ کے شہر کویں سلینڈ میں ہونیوالی گالف اوپن چیمپئن شپ میں کرکٹ کے سابق سٹار کھلاڑی رکی پونٹنگ اور سٹیفن فلیمنگ بھی پروفیشنلز کے ساتھ اپنی شاندار پُرفارمنسسز دکھا رہے ہیں۔ دونوں کپتانوں نے چیمپئن شپ کے آغاز ہی میں بہترین اور عمدہ پُرفارمنس کے ساتھ حریف کھلاڑیوں پر دھاک بٹھا دی۔ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے افتتاحی روز ہونیوالے پہلے راؤنڈ میں چھ برڈیز کھیلیں۔ ٹورنامنٹ میں شریک دیگر پروفیشنل پلئیرز کا بھی یہی اسکور رہا۔