Latest National, International, Sports & Business News

حیدر آباد: وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، 8 افراد جاں بح

حیدر آباد کے علاقے نوری آباد کے قریب وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔ جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 10 جھلس گئے۔ وزیر اعلی سندھ نے وین میں سلنڈر دھماکے کا نوٹس لے لیا۔

حیدر آباد: مسافر وین کراچی سے حیدر آباد جا رہی تھی کہ نوری آباد کے قریب وین میں لگا گیس کا سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق جبکہ 10 جھلس گئے۔ وین میں 18 مسافر سوار تھے بدقسمتی سے کوئی مسافر باہر نہ نکل سکا۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اہسپتال منتقل کر دیا۔ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے وین میں سلنڈر دھماکے کا نوٹس لے لیا۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.