Latest National, International, Sports & Business News

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے ترمیمی کسٹمز آرڈر جاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے ترمیمی کسٹمز آرڈر جاری کردیا۔ افغانستان کو پاکستان کے راستے بھارت کے ساتھ تجارت کی اجازت دے دی گئی۔

اسلام آباد: () ایف بی آر کیطرف سے جاری ترمیمی آرڈر کے مطابق افغانستان کو پاکستان کے راستے بھارت کے ساتھ تجارت کی اجازت دے دی گئی۔ افغان کنٹینرز کو واہگہ بارڈرز تک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ واہگہ بارڈر سے افغان کنٹینرز خالی پشاور لوٹیں گے۔ آرڈر کے مطابق افغان کنٹینرز کو بھارتی سامان اٹھانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ غلام محمد خان بارڈر کو بھی افغان تجارت کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ چمن اور طورخم بارڈر بھی افغان تجارت کے لیے کھلے رہیں گے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.