Latest National, International, Sports & Business News

پی ایس ایل فائنل میں غیر ملکیوں کا ممکنہ انکار؛ بیک اپ کھلاڑیوں پر انحصار کیا جائے گا

لاہور: 

پی ایس ایل فائنل کیلیے غیر ملکی کرکٹرز کے کراچی آنے سے انکار کی صورت میں بیک اپ پلیئرز پر انحصار کیا جائے گا۔

رواں سال پی ایس ایل کے 2پلے آف لاہور جبکہ فائنل کراچی میں کرانے کا پلان بنایا جا چکا ہے، پیر کو غیر ملکی سیکیورٹی ماہرین ریگ ڈکسن اور رچرڈ ڈینس نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہوٹل اور اسٹیڈیم کے روٹس سمیت سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،فل ڈریس ریہرسل دیکھنے کے بعد ریگ ڈکسن نے  مثبت خیالات کا اظہار کیا۔

پی سی بی حکام بھی پُرامید ہیں کہ غیر ملکی ماہرین کی حوصلہ افزا رپورٹ لاہور کے بعد کراچی میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ کے راستے کھولنے میں اہم ثابت ہوگی۔

دوسری جانب تمام تر اقدامات کے باوجود غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے کراچی آنے سے انکار کا  خدشہ رد نہیں کیا جاسکتا، گذشتہ ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کھیلا گیا تو کیون پیٹرسن سمیت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیشتر غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت سے گریز کیا، اس وجہ سے میچ کا رنگ پھیکا پڑ گیا۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.