Latest National, International, Sports & Business News

پاکستان کی مدد کے بغیرامریکا افغانستان میں بے بس ہے، رچرڈاولسن

نیویارک سٹی: 

پاکستان میں تعینات سابق امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کو بےعزت کرنے کی پالیسی کارگر ثابت نہیں ہوگی جب کہ پاکستان کی مدد کے بغیر امریکا افغانستان میں بے بس ہے۔ 

امریکی اخبار نیویارک ٹائمزمیں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں پاکستان میں تعینات سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیز پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون روکنا غلط اقدام ہے کیوں کہ پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان میں امریکی فوج ساحل پر پڑی وہیل کی طرح ہوگی اور ایسے میں افغانستان میں امریکی فوج کے لئے خطرات برقرار رہیں گے۔

رچرڈ اولسن نے ٹرمپ کے غیرذمہ دارانہ فیصلے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جارحانہ حکمت عملی زیادہ عرصہ نہیں چل سکے گی اور پاکستان کو بےعزت کرنے کی پالیسی کارگرثابت نہیں ہوگی جب کہ بہتر حکمت عملی کا تقاضہ ہے کہ امریکا اپنا مؤقف براہ راست اعلیٰ سطح یا پرائیویٹ طریقے سے پاکستانی حکام تک پہنچائے، ایک ٹوئٹ کے ذریعے پیغام دینا یا امداد بند کردینے سے مستقبل میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.