Latest National, International, Sports & Business News

پاکستان نے انڈر19ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کوشکست دے دی

کرائسٹ چرچ: 

پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کو 3 وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا سامنا بھارت یا بنگلہ دیش سے ہوسکتا ہے۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 189 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے 190 کا ہدف 47 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی علی زریاب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جب کہ محمد موسیٰ نے بہت عمدہ بولنگ کی۔ علی زریاب 74 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ محمد موسیٰ نے 29 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں۔ سعد خان نے 26 رنز اسکور کیےاور شاہین آفریدی نے 2 وکٹ حاصل کیں۔ دوسرا کوارٹر فائنل آج بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا جس کے فاتح سے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ہوگا۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.