Latest National, International, Sports & Business News

نیب ریفرنسز؛ حسین نوازکے ملکیتی شیئرزکی تفصیلات پیش

اسلام آباد: 

ایس ای سی پی کی ڈائریکٹر سدرہ منصورنے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسزکی سماعت کے دوران مہران رمضان ٹیکسٹائل ملزمیں حسین نواز کے شیئرز کی تصدیق شدہ تفصیلات پیش کردیں۔

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے نواز شریف ، مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔

سدرہ منصور نے دوران جرح بتایا کہ وہ اگست 2017 کو راولپنڈی میں نیب تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوئیں اور نیب کونوازشریف، حسن اورحسین نواز کے خلاف العزیزیہ اورہل میٹل سے متعلق تصدیق شدہ ریکارڈ پیش کیا، دوران سماعت ایس ای سی پی کے افسرسدرہ منصورنے مہران رمضان ٹیکسٹائل ملزمیں حسین نواز کے شیئرز کی تفصیلات پیش کردیں۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.