Latest National, International, Sports & Business News

معصوم زینب کے قتل پر شوبز و کرکٹ ستارے بھی اشک بار

کراچی: 

قصور میں کمسن بچی زینب کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے ایک اور واقعے نے پورے ملک سمیت شوبز اور کرکٹ ستاروں کو بھی ہلا کررکھ دیا۔

ماہرہ خان، ماورا حسین، حمزہ علی عباسی اور محمد حفیظ سمیت متعدد اداکاروں اور کرکٹرز نے ٹوئٹر پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

نامور پاکستانی اداکار اور میزبان حمزہ علی عباسی نے فیس بک پر ننھی زینب کے لیے آواز بلند کرتےہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا اس لرزہ خیز واقعے کے بعد میں اپنے احساسات کن الفاظ میں بیان کروں۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.