Latest National, International, Sports & Business News

قصورواقعے پرسینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

قصور: 

پاکستان پیپلز پارٹی نے قصور واقعے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کردیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹرشیری رحمان نے قصورواقعے پرسینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا ہے۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ قصورمیں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیاہے، ایک سال میں قصور میں اس طرح کے 10 واقعات پیش آئے ہیں، 2015 میں ایک گینگ نے 280 بچوں کو اغوا کرکے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، قصور واقعے پر وزیر قانون و انصاف ایوان میں جواب دیں۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.