Latest National, International, Sports & Business News

فینز ون ڈے الیون آف دی ایئر، بابر اعظم اور حسن علی شامل

لاہور: 

ٹی ٹوئنٹی الیون میں شعیب ملک اور حسن علی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

شائقین کی ون ڈے الیون آف دی ایئر 2017 کا اعلان کر دیا گیا پاکستان کے بابر اعظم اور حسن علی جگہ بنانے میں کامیاب رہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی الیون میں شعیب ملک اور حسن علی بھی شامل ہیں۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرکٹ انفو کی جانب سے کرائے گئے سروے میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے ووٹنگ میں حصہ لیا، شائقین کی جانب سے 2017 کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے بابر اعظم اور حسن علی شامل ہیں۔ فینز الیون میں روہت شرما، کوانٹن ڈی کاک، ویرات کوہلی کپتان، اے بی ڈی ویلیئرز، بابر اعظم، ایم ایس دھونی، بین سٹوکس، ہردیک پانڈیا، راشد خان، حسن علی اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.