Latest National, International, Sports & Business News

فخر اور حسن نیوزی لینڈ کیخلاف سرپرائز پرفارمنس دیں گے ،سرفراز

ویلنگٹن: 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ فخر الزمان اور حسن علی نیوزی لینڈ کیخلاف سرپرائز پرفارمنس دیں گے۔

نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم آسان حریف ثابت نہیں ہوگی، ٹیم کے نئے کھلاڑی نیوزی لینڈ کی سرزمین پر پہلی دفعہ کھیلیں گے، گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی کی پوزیشن کو ٹور میں برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے اور اچھی کارکردگی دکھانے کےلئے پر عزم ہیں۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.