Latest National, International, Sports & Business News

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیلیے درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: 

سپریم کورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت کیلیے درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کردی گئیں۔

سپریم کورٹ میں سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت کیلیے درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کردی گئیں اور چیف جسٹس ثاقب نثار نے درخواستوں پر سماعت کے لئے بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ 10 جنوری بدھ کے روز 16 درخواستوں کی سماعت کریگا۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.