Latest National, International, Sports & Business News

سجل علی کا زخموں سے بھرپور چہرہ پہچاننا مشکل

کراچی: 

نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ان تصاویر میں سجل علی کا چہرہ اس حد تک زخموں سے بھرپور ہے کہ پہچاننا مشکل ہورہا ہے۔

معصوم اور دلکش چہرے والی خوبرو اداکارہ سجل علی کا شمار پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتاہے تاہم سجل کی کامیابی میں ان کی اداکاری سے زیادہ خوبصورت چہرے کاکمال ہے۔ من موہنی صورت والی اداکارہ سجل علی نےپہلے تو پاکستانی ڈراما انڈسٹری پر قبضہ جمایا بعد ازاں فلموں میں بھی قسمت آزمائی کی اور اپنی ہم عصر اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بالی ووڈ تک پہنچ گئیں۔

تاہم گھبرانے کی بات نہیں سجل کے چہرے پر زخموں کے نشانات حقیقی نہیں بلکہ یہ فلم کے لیے کیا گیا میک اپ ہے۔ اداکارہ سجل علی نے گزشتہ برس فلم’’موم‘‘کے ذریعے بالی ووڈ ڈیبیو کیاتھا،اس فلم میں انہوں نے ایک ایسی کم عمر لڑکی کا کردار نبھایا تھا جس کے ساتھ زیادتی کے بعد  اس پر بدترین تشدد کیا جاتا ہے اسی کردار کو کرنے کے لیے سجل علی کے چہرے پر یہ میک اپ کیا گیا تھا، جسے دیکھ کر میک اپ آرٹسٹ کی مہارت صاف ظاہر ہوتی ہے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.