Latest National, International, Sports & Business News

زینب کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع

کراچی: 

تحریکِ انصاف نے قصور میں 8 سالہ زینب کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی۔

سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے قصور میں 8 سالہ زینب کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ معصوم زینب کے قتل پرپوری قوم افسرده ہے، زینب کے قتل کی مذمت اور قاتل کو عبرتناک سزا دی جائے۔

واضح رہے کہ قصورمیں دوروزقبل 8 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے قتل کردیا گیا تھا ، بچی کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.