Latest National, International, Sports & Business News

زینب قتل پر صبا قمر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

کراچی: 

نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر 7 سالہ ننھی زینب کے ساتھ ہونے والے ہولناک حادثے اور لرزہ  خیز قتل پر آنسونہ روک سکیں اور پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں۔

قصور کی 7 سالہ ننھی معصول پھول جیسی زینب کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور بہیمانہ قتل نے عوام کے ساتھ پاکستانی سیاستدان اور شوبز ستاروں کو بھی جھنجھوڑ کر رکھدیا۔ آج پاکستان کے نامور فنکاروں ماہرہ خان، صباقمر، شہزاد رائے سمیت پورا پاکستان ننھی زینب کے لیے اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ پاک بھارت کی نامور اداکارہ صبا قمر زینب کے ساتھ ہوئی درندگی پر اپنے آنسو نہ روک سکیں اور اس کی تکلیف اور درد کو یاد کرکے پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.