Latest National, International, Sports & Business News

زبیدہ آپا کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے اظہار تعزیت

کراچی: 

امور خانہ داری کی ماہر ہردلعزیز کوکنگ ایکسپرٹ زبیدہ آپا کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

ماہر امورخانہ داری زبیدہ طارق المعروف زبیدہ آپاگزشتہ روز کراچی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئں۔ زبیدہ آپا کے انتقال کے بعد سیاسی رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے معروف کوکنگ ایکسپرٹ زبیدہ آپا کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا گیا ہے۔ مرحومہ کی روح کےلئے بلند درجات کے لئے دعا اورغمزدہ خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ زبیدہ آپا کئی خواتین کے لئے رول ماڈل خاتون خانہ تھیں۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے ملک کی معروف سماجی شخصیت زبیدہ آپا کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور ان کے بھائی انور مقصود سمیت تمام سوگوار لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.