Latest National, International, Sports & Business News

بچیوں سے زیادتی اور قتل مجھ پر آئے جنات کراتے تھے، زینب کا قاتل

لاہور: زینب کو قتل کرنے والے سفاک ملزم عمران نے کہا ہے کہ بچیوں کا قتل میں اپنی مرضی سے نہیں کرتا تھا  یہ کام مجھ پر آئے جن کراتے تھے۔

تفتیشی ٹیم کو دیے گئے بیان میں ملزم عمران نے بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کا اعتراف کیا تاہم یہ بھی کہا کہ وہ یہ کام اپنی مرضی سے نہیں کرتا تھا بلکہ جن اس سے کراتے تھے۔

تفتیشی سے معلوم ہوا ہے کہ عمران تعویز گنڈہ بھی کرتا تھا۔ سفاک عمران بچیوں کو زیر تعمیر گھروں میں لے جا کر پہلے تشدد اور زیادتی کا نشانہ بناتا بعدازاں انہیں قتل کرکے لاش کسی خالی پلاٹ یا کچرا کنڈی میں پھینک دیتا تھا۔ ملزم عمران کا زینب کے گھر میں آنا جانا تھا وہ زینب کے جنازے میں بھی شریک ہوا اور زینب قتل کیس میں احتجاج کے دوران بھی پیش پیش رہا۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.