Latest National, International, Sports & Business News

بچوں کو جنسی حملوں سے بچاؤ کی آگاہی دی جائے، ماہرہ خان

کراچی: 

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بچوں کو جنسی زیادتی سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی نصاب میں جنسی حملوں سے بچاؤ کے موضوع کو شامل کرنے اور والدین کو اس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

زینب قتل کے خلاف فنکاروں کے ہمراہ کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ قصور واقعے پر لوگوں کا باہر نکلنا خوش آئند ہے اور لوگوں کا احتجاج کے لیے جمع ہونا بچوں سے زیادتی کرنے والوں کے لیے پیغام ہے کہ ہم انُ درندوں سے زیادہ مضبوط ہیں۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.