Latest National, International, Sports & Business News

بچوں سے زیادتی معاشرتی دہشت گردی ہے، قومی اسمبلی میں زینب معاملے پر بحث

اسلام آباد: 

قصور میں 8 سالہ زینب کے اغوا اور قتل پر قومی اسمبلی میں بحث کے دوران ارکان نے عملی اقدامات پر زور دیا ہے۔

اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر معصوم زینب کے ایصال ثواب کے لیے دعا کرائی گئی۔ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی آج کی معمول کی کارروائی معطل کرکے ننھی زینب کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بحث کی تحریک پیش کی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جو کچھ معصوم بچی کے ساتھ ہوا افسوسناک ہی نہیں شرم ناک ہے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.