Latest National, International, Sports & Business News

اللہ کا شُکرہے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں کامیابی حاصل کی،سرفرازاحمد

کراچی: 

پاکستان کرکٹ  ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ  ہم نے نیوزی لینڈ کے خلاف  ٹی ٹوئنٹی  کرکٹ سیریز میں کامیابی  حاصل کی۔

دورہ نیوزی لینڈ کے اختتام پروطن پہنچنے کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر منتظرمیڈیا سے گفتگو کرنے سے اجتناب برتنے والے قومی کپتان نے مسکراہٹ کے ساتھ  کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

پی سی بی کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ مجھے بات کرنے سے منع کیا گیا ہے، تاہم صحافیوں کے مسلسل اصرار پر سرفراز احمد نے کہا کہ اللہ  کا شکر ہے کہ ہم میزبان سائیڈ کے خلاف ٹوئنٹی سیریز ایک کے مقابلے میں دو سے جیت کر وننگ ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.