Latest National, International, Sports & Business News

موجودہ صورتحال میں پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ممکن نہیں، چیرمین آئی پی ایل

اتر پردیش: 

انڈین پریمیئر لیگ کے چیرمین راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کے باعث پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ممکن نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیرمین انڈین پریمیئر لیگ راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں اور کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کرکٹ کی بحالی کیلیے سازگار نہیں اور اسی وجہ سے پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ممکن نہیں اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ممکن ہے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.