Latest National, International, Sports & Business News

شعیب ملک نے اپنے رویے سے حسن علی کو گرویدہ بنا لیا

لاہور: 

شعیب ملک نے اپنے رویے سے حسن علی کو گرویدہ بنا لیاپیسر کا کہنا ہے کہ سینئر آل راؤنڈر نے ہر قدم پر میری رہنمائی کی۔ بولنگ کرتے ہوئے بھی میدان میں ان کے ساتھ سب سے زیادہ بات چیت کرتا ہوں۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپنے آئیڈیل وقار یونس کے انگلینڈ کیخلاف تباہ کن اسپیل کی ویڈیو بار بار دیکھی، سابق کپتان سے پہلی بار ملاقات کا موقع ملا تو بات کرنے کے بجائے ان کا منہ تکتا رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ویب سائٹ ’’کرک انفو‘‘ کو انٹرویو میں حسن علی نے کہاکہ قومی ٹیم میں شامل ہوا تو وہاب ریاض، عمرگل اور محمد عرفان سمیت تمام سینئرز نے حوصلہ بڑھاتے ہوئے کسی دباؤ میں نہیں آنے دیا،البتہ شعیب ملک نے ہر قدم پر میری رہنمائی کی، میری بولنگ کے دوران وہ عام طور پر مڈ آن یا مڈ آف پر فیلڈنگ کرتے ہیں، اس لیے میدان میں ان کے ساتھ سب سے زیادہ بات چیت کا موقع ملتا ہے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.