Latest National, International, Sports & Business News

سانحہ ماڈل ٹاؤن پرانصاف کیلئے طاہرالقادری کا ساتھ دیں گے، عمران خان

اسلام آباد: 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ طاہر القادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کے لئے سڑکوں پر نکلے تو ہم ان کا ساتھ دیں گے۔

اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سب کو ماڈل ٹاون رپورٹ دیکھنی چاہیے، شہباز شریف اوررانا ثناء اللہ فوری استعفے دیں، رانا ثناء اللہ نے گولیاں چلانے کا حکم جاری کیا اورشہبازشریف کا جھوٹ پکڑا گیا، مقدمہ شہباز شریف اورعابد شیرعلی پرچلنا چاہیے، طاہرالقادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں، طاہرالقادری اگرسانحہ ماڈل ٹاؤن پرانصاف کیلئے سڑکوں پر نکلے تو ہم ان کا ساتھ دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے صاف اورشفاف الیکشن کے لئے  پرامن احتجاج کیا پھربھی ہم پرالزامات لگائے گئے، آمرکی گود میں پلنے والے میرے خلاف مقدمات درج کررہے ہیں۔ عمران خان نے نوازشریف سے ہاتھ  ملانے کے سوال پر جواب دیا کہ میں مجرموں اور قوم کے دشمنوں سے ہاتھ نہیں ملاتا۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.