Latest National, International, Sports & Business News

ثانیہ مرزا کے پسندیدہ کھلاڑی شعیب ملک نہیں تو پھر کون؟

نئی دہلی: 

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سچن ٹنڈولکر کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا ہے۔

پاکستان کی بھابھی کے نام سےمشہور معروف بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا حقیقی زندگی میں کافی چلبلی اور پر مزاح ہیں اور سوشل میڈیا پر اکثر اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیتی ہیں۔ گزشتہ روز ثانیہ مرزا اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کررہی تھیں کہ ایک شخص نے ان سے ان کے پسندیدہ کھلاڑی سے متعلق سوال کیا۔

جس پر ثانیہ مرزانے جواب دیا کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی سابق بھارتی کرکٹرسچن ٹنڈولکر ہیں۔ ٹینس اسٹار کے مداح یہ جواب سن کر حیران رہ گئے کیونکہ انہیں ثانیہ سے اس جواب کی توقع نہیں تھی لوگ امید کررہے تھے کہ ثانیہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی، دھونی یا شعیب ملک کانام لیں گی لیکن ثانیہ نے سچن ٹنڈولکر کانام لے کر سب کو حیران کردیا۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.