Latest National, International, Sports & Business News

ایشوریا رائے اگلی فلم میں ڈبل رول نبھائیں گی

بالی ووڈ اور ڈبل رول کارشتہ بہت پراناہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں ڈبل رول کا فارمولا ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ماضی میں  ہیرو اور ہیروئن کے ڈبل کرداروں پرمشتمل بہت سی فلمیں بنائی گئیں جن میں رام اورشام، سیتااور گیتا، چالباز، جڑواں، ڈوپلیکیٹ وغیرہ شامل ہیں اور ان تمام فلموں نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی۔

ہدایت کار ڈیوڈ دھون نے رواں سال بھی ڈبل رول کا تجربہ کیا جو کامیاب رہا انہوں نے اپنے بیٹے ورون دھون کو لے کر ماضی کی مقبول ترین فلم ’جڑواں‘کا ری میک ’جڑواں2‘کےنام سے بنایا۔’جڑواں2‘شائقین کو بے حد پسند آئی اور یہ فلم رواں سال کی کامیاب ترین فلموں میں شامل ہوگئی۔ اب ایک بار پھر یہی فارمولا اپنا کر فلم بنائی جارہی ہے جس میں سابق ملکہ حسن اور اداکارہ ایشوریا رائے بچن ڈبل کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.