Latest National, International, Sports & Business News

القدس سے متعلق امریکی اقدام پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

نیو یارک / استنبول / قاہرہ: 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق فرانس،بولیویا ، مصر،اٹلی، سینیگال، سویڈن ،برطانیہ اور یورو گوائے کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جمعے کو ہوگا۔ جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنےکے فیصلے پرغور کیا جائے گا۔

اس حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتوینوگوتریز کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کے رہنماؤں کوبامقصد مذاکرات اور تنازع کے پرامن حل کےلئے قائل کرنے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں، مقبوضہ بیت المقدس کے مستقبل کا فیصلہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہئے، وہ آپس میں مل بیٹھیں اور تصفیہ طلب مسائل کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.