ممبئی: بالی ووڈ اداکارسدھارتھ اورعالیہ نے کبھی بھی اپنے درمیان گہری دوستی کے رشتے کے بارے میں کھل نہیں کچھ نہیں کہا پران کے مداح اوربالی ووڈ اسٹارزایک لمبے عرصے تک ان کے درمیان رہنے والی گہری دوستی کے بارے میں جانتے ہی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے گہرے دوست سدھارتھ ملہوترا سے دوستی ختم کردی تھی اور اس کی وجہ کوئی اورنہیں بلکہ سدھارتھ اور اداکاری جیکولن فرنانڈس کے درمیان قربتیں تھیں جس کی سدھارتھ کی جانب سے ہمیشہ تردید ہی گئی۔

کراچی: 

اربوں روپے خسارے سے دوچار پی آئی اے کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلیے نمائندہ تنظیمیں سرجوڑ کر بیٹھ گئیں۔

اربوں روپے خسارے سے دوچار پی آئی اے کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلیے نمائندہ تنظیمیں سرجوڑ کر بیٹھ گئیں، قومی ایئر لائن کو بحران سے نکالنے کیلیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا، جمعے کو پی آئی اے ہیڈ آفس میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن، سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرنگ اور پی آئی اے سینئر اسٹاف ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی روٹ پر پروازوں کی بندش اور آنے والے دنوں میں مزید منافع بخش روٹس بند کرنے کی بازگشت کی وجہ سے افسران اور ملازمین میں تشویش پائی جا رہی ہے، ماضی قریب میں ملازمین کی جانب سے حکومت کو بارہا پیش کش کی جا چکی ہے کہ پی آئی اے ملازمین ادارے کے انتظام کو چلانے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں، انتظامیہ اپنے فیصلوں میں ملازمین کو شامل کریں، مگر عرصہ دراز سے پی آئی اے میں ملازمت کرنے والے تجربے کے حامل افراد سے رائے لینا گوارہ نہیں کی جاتی اور بالا ہی بالا تمام فیصلے کر لیے جاتے ہیں۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.