لاہور: پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب بھی سی پیک کا حصہ بنے گا۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو کوئی بھی قوت خراب نہیں کرسکتی، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات روز و شب مستحکم ہو رہے ہیں ، سعودی عرب بھی سی پیک کا حصہ بنے گا۔ پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی سے ملاقات گفتگو کے دوران نواف سعید المالکی نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات 2 بھائیوں، 2 قوموں، ایمان اور عقیدت کے تعلقات ہیں اور کوئی بھی قوت پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں خرابی پیدا نہیں کر سکتی۔

اسلام آباد: 

اوگرا نے تیل کی ترسیل کیلیے آئل ٹینکرزکے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مقامی روٹ کے کرایے میں 64 فیصد اور لانگ روٹ کے کرایے میں20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ کرایوں میں اضافے کااطلاق یکم نومبرسے ہو گا۔

اوگرا اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان آئیل ٹٰینکرز کے کرایوں میں اضافے پر اتفاق چند ہفتے قبل ہوا تھا تاہم اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرآئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال دی ہوئی تھی جوکام کر گئی اوراوگرانے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.