عدالتی فیصلوں پر مکمل عمل ہونا چاہیے ، چوہدری نثار

ٹیکسلا: 

سابق وفاقی وزیرچوہدری نثار کا کہنا ہے کہ اداروں سے ٹکراؤ والے بیان پر قائم ہوں عدالتی فیصلوں پر من وعن عمل ہونا چاہئے۔

ٹیکسلا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں حکومت میں نہیں لیکن میری پارٹی کی حکومت ہے اور میں باہر بیٹھ کر تنقید نہیں کرسکتا، اپنی جماعت کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ رہوں گا لیکن اداروں سے ٹکراؤ والے بیان پر اب بھی قائم ہوں کہ عدالتی فیصلوں پر من و عن عمل ہونا چاہئیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی مہاجر کو دھکیل کر ان کے وطن واپس نہیں بھیجا جاسکتا، کوشش ہے کہ مہاجرین کو باعزت طریقے سے واپس بھیجا جائے، افغان شہری پاکستان میں مقیم ہیں اور کسی غیر قانونی کام میں ملوث نہیں تو کوئی ابہام نہیں مہاجرین کو پاکستان میں رہنے کا حق حاصل ہے

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.