سعودی عرب نے لبنان کے خلاف اعلان جنگ کردیا،حزب اللہ کا الزام

بیروت: 

لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ نےالزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب نے لبنان اور حزب اللہ کے خلاف جنگ کا آغاز کردیا ہے جبکہ لبنانی وزیراعظم سعدالحریری بھی سعودی عرب میں نظربند ہیں۔

بیروت میں ٹیلی ویژن پر تقریر کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا یہ واضح ہو گیا ہے کہ سعودی عرب نے لبنان اور حزب اللہ کے خلاف جنگ کا آغاز کیا کردیا ہے۔

حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے سعودی دارالحکومت ریاض سے نشر ہونے والی تقریر میں اپنے استعفے کا اعلان کیا اور ابھی تک لبنان واپس نہیں آئے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سعد الحریری سے دباؤ میں استعفیٰ لیا گیا جو غیر اخلاقی اور غیرقانونی ہے۔ نصراللہ نے کہا ’ہم سعودی عرب کی جانب سے اپنے اندرونی معاملات میں براہ راست مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.