بے نظیرایئرپورٹ پرسیکڑوں موبائل فونزاسمگل کرنے کی کوشش ناکام

راولپنڈی: 

بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے سیکڑوں موبائل فونزاسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔

راولپنڈی میں بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مالیت کے 700 موبائل فونزاسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، برآمد کیے گے موبائلز کی قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ائیرپورٹ پرکسٹم عملے نے پہلے سامان کلیئرقرار دیا، جس کے بعد جب ایک بار پھر چیکنگ کی گئی تو مسافروں سے موبائل بر آمد ہوئے جب کہ کارروائی کے دوران 2 خواتین اور ایک مرد کو گرفتارکرلیا گیا۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.