بھارت سے مونگ پھلی کی درآمد پر پابندی عائد

کراچی: 

قرنطینہ ڈپارٹمنٹ نے زرعی خطرات کے پیش نظر بھارت سے مونگ پھلی کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔

قرنطینہ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کسٹمز حکام کو ارسال کردہ مراسلے کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے کہ بھارت سے درآمد ہونے والی مونگ پھلی میں Aspergillas flavus اور Sphaceloma spp نامی زرعی بیماریاں موجود ہیں جن سے پاکستان کی زراعت کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

قرنطینہ ڈپارٹمنٹ نے لالہ انٹرپرائزز کراچی کی بھارت سے درآمد کی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی 54 ٹن سے زائد مونگ پھلی کی کھیپ کو واپس بھجوانے یا واپس نہ ہونے کی صورت میں تلف کرنے کے احکام جاری کردیے ہیں۔

دوسری جانب کسٹمز حکام نے قرنطینہ ڈپارٹمنٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے بھارت سے درآمد کی جانے والے لاکھوں روپے مالیت کی مونگ پھلی کی کلیئرنس آج سے روک دی گئی جس سے مونگ پھلی کے درآمد کنندگان میں تشویش پھیل گئی ہے اور بھارت سے روانہ ہوچکی مونگ پھلی کے سودے خطرے میں پڑگئے ہیں۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.