پاکستان مخالف سابق امپائر ڈیرل ہیئر چور نکلے

سڈنی: 

آسٹریلوی عدالت نے سابق متنازع امپائر ڈیرل ہیئر کی چوری کے مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر اورنج میں پاکستان مخالف سابق کرکٹ امپائر ڈیرل ہیئر چوری کے مرتکب پائے گئے۔ ڈیرل ہیئر نے اس دکان میں چوری کی جہاں وہ ملازم تھے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے 9 ہزار ڈالر سے زیادہ رقم چرانے اور غبن کے الزامات میں اعتراف جرم کرلیا۔ ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جوئے کی لت کا شکار ہیں جس نے انہیں برباد کردیا ہے۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.