کنگنا نے بلاک بسٹر فلم ’’سلطان‘‘ میں کام سے کیوں انکار کیا؟

ممبئی: 

معروف بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ انوشکا شرما سے قبل انہیں سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم سلطان میں ہیروئن کے لئے کاسٹ کیا گیا تھا لیکن میں نے معذرت کر لی تھی۔

سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ کو پسند  کرنے والوں میں سے بہت کم لوگوں کو پتہ ہو گا کہ فلم میں انوشکا شرما سے قبل کنگنا رناوت کو منتخب کیا گیا تھا جو انہوں نے دلچسپ  کردار نہ ہونے کی وجہ سے معذرت کر لی تھی۔ جب کنگنا رناوت سے انکار کی وجہ پوچھی گئی تو اُنہوں نے کہا کہ میں وہ کام کرنا چاہتی ہوں جو میرے دماغ کو متحرک کرے، فلم سلطان میں لڑکی کا کردار اچھا تھا لیکن میرے لئے کچھ خاص نہیں تھا۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.