Latest National, International, Sports & Business News

نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد پارٹی رہنماؤں سے مشاورت

اسلام آباد: 

سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن سے وطن واپسی کے بعد پارٹی رہنماؤں سے مشاورت شروع کردی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے صبح 7:45 پر اسلام آباد پہنچے، اس موقع پر سابق وزیر اعظم کے استقبال کے لیے مشیر ہوابازی سردار مہتاب، وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق، گورنر خیبر پختونخوااقبال ظفر جھگڑا، طلال چوہدری، پرویزرشید، لیگی رہنما اورکارکنان بھی موجود تھے، نوازشریف کا قافلہ ایئرپورٹ سے پنجاب ہاؤس کے لیے روانہ ہوا جب کہ اس موقع سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.