شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنسز دائر

اسلام آباد: 

قومی احتساب بیورو(نیب) نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں 4 ریفرنسز دائر کرادیئے ہیں۔

نیب نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو شریف خاندان کے خلاف 4 ریفرنسز دائر کرادیئے ہیں۔ نیب ترجمان کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب سردار مظفر عباسی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس میں اپنی زیر نگرانی ریفرنسز جمع کرائے۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف جمع کرائے گئے 4 ریفرنسز میں ہر ریفرنس 6 ہزار صفحات پر مشتمل ہے اور ہر ریفرنس کے ساتھ پاناما جے آئی ٹی رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.