Latest National, International, Sports & Business News

سونے کی قیمتوں میں50روپے تک کا اضافہ

کراچی: 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1 ڈالر کے اضافے سے 1297 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 اور42 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

جس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد ،سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور ،اسلام آباد ،راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر52 ہزار 200اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر44 ہزار 742 روپے ہوگئی اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کے اضافے سے760 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے بڑھ کر 651.42 روپے ہوگئی۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.