سنجے دت کی فلم ’’بھومی‘‘ ریلیز سے قبل مشکلات کا شکار

ممبئی: 

بالی ووڈ کے سنجو باباکی فلم ’’بھومی‘‘ ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے کیونکہ بھارتی سنسر بورڈ نے فلم کے متعدد سین نامناسب قرار دے دیئے ہیں۔

بالی ووڈ کے منا بھائی سنجے دت ان دنوں اپنی فلم ’’بھومی‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں ، یہ فلم سنجے دت کے کیرئیر کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ جیل سے رہائی کے بعدسنجے دت اس فلم کے ذریعے طویل عرصے بعد دوبارہ فلموں میں جلوہ گر ہورہے ہیں تاہم بھارتی سنسر بورڈ نے سنجےدت کی خوشیوں پر پانی پھیرتے ہوئے فلم کے کچھ مناظر نامناسب قراردیتے ہوئے انہیں فلم سے ہٹادیا ہے۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.