ابوظہبی ٹیسٹ؛ سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ

ابو ظہبی: 

ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان کے خلاف اس کی بیٹنگ جاری ہے، سری لنکن کپتان دنیش چندی مل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی تاہم امید ہے کہ ٹیم اس بار اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے، قومی ٹیم کی کپتانی بہت بڑا اعزاز ہے ٹیم میں لڑکوں نے بہت محنت کی۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.