گوگل کی بارہویں جماعت کے طالبعلم کو 2 کروڑ 30 لاکھ روپے تنخواہ کی پیشکش

چندی گڑھ: 

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے 16 سالہ نوجوان کو سالانہ 2 کروڑ 30 لاکھ روپے تنخواہ کی پیشکش کرکے سب کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ریاست پنجاب کے شہر چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ ہرشیت شرما کو گوگل کے آئیکون ڈیزائننگ پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور اسے پہلے ایک سال کی تربیت فراہم کی جائے گی جس دوران ماہانہ 4 لاکھ بھارتی روپے بطور وظیفہ دیا جائے گا۔ تربیت مکمل ہونے کے بعد گوگل کی جانب سے ہرشیت شرما کو ماہانہ 12 لاکھ بھارتی روپے تنخواہ دی جائے گی جو کہ پاکستانی 19 لاکھ 70 ہزار روپے ماہانہ بنتے ہیں۔ اس سلسلے میں گوگل کی جانب سے فی الحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.